جمعہ, 25 اپریل , 2025

9 مئی واقعات: کتنا مالی نقصان ہوا؟ حکومت نے رپورٹ جمع کرادی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پنجاب حکومت نے 9 مئی کے سانحے سے متعلق اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کے نتیجے میں پنجاب کو 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا اور صوبے کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

latest urdu news

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 9 مئی کے حوالے سے تمام کیسز کا فیصلہ 4 ماہ کے اندر کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 11 کروڑ، راولپنڈی میں 2 کروڑ 60 لاکھ اور میانوالی میں 5 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا تھا، یہ احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ادارے پر حملہ تھا۔ ان واقعات کے بعد پنجاب کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں 35 ہزار 962 ملزمان شامل ہیں، جن میں سے 24 ہزار 595 ملزمان ابھی تک مفرور ہیں جبکہ 11 ہزار 367 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter