107
غزہ، فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیہ شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اس سے پہلے غزہ کے شمال میں شہری دفاع کے سربراہ احمد کحلوت کا کہنا تھا کہ جبالیا شہر کے پناہ گزین کیمپ پر کئی حملوں میں 18 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
مزید یہ کہ اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں 8 سکولوں کو خاص طور پر نقصان پہنچا جہاں نقل مکانی کرنیوالے افراد نے پناہ لے رکھی ہے، حملے کے بعد 14 افراد لاپتا ہو گئے۔
شہری دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے۔