پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 109 کیسز سامنے آگئے۔
لاہور، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبائی دارلحکومت لاہور سے ڈینگی کے 3 کیسز جبکہ 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 109 کیسز اور ایک ہفتے میں 859 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 2 ہزار976 ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
انسداد ڈینگی کے لئے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہو گئے۔
2 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں باقاعدہ شرکت کریں گے۔
بین الاقوامی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے معروف شاعر اور فلسفی کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری بین لاقوامی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کریں گے۔