جمعہ, 25 اپریل , 2025

80 سالہ جوڑے کا شادی کی سالگرہ منانے کا منفرد انداز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات سے تعلق رکھنے والے جوڑے ہرش اور مرڈو نے اپنی شادی کی 64 ویں سالگرہ ایک منفرد طریقے سے منائی۔

دونوں نے آخرکار وہ شادی کی تقریب منعقد کی جس کا خواب انہوں نے چھ دہائیوں پہلے دیکھا تھا، مگر حالات کی بنا پر وہ اسے انجام نہ دے سکے تھے، کیونکہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی کی تھی۔

latest urdu news

اس یادگار تقریب میں ان کے بچوں اور پوتے پوتیوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور جوڑے کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

ہرش اور مرڈو کی کہانی 1960 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوئی، جب بھارت میں بین ذات کی شادیاں عام طور پر ناپسند کی جاتی تھیں۔

ہرش، جو ایک جین کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے اور مرڈو، جو برہمن ذات سے تھیں، اسکول کے زمانے میں ایک دوسرے سے ملے اور خطوط کے ذریعے ان کا رشتہ مضبوط ہوتا گیا۔

جب مرڈو کے خاندان کو ان کے تعلق کا علم ہوا تو انہوں نے سخت مخالفت کی، تاہم سماجی دباؤ کے باوجود، ہرش اور مرڈو نے اپنے خاندانوں کے بغیر ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور خاموشی سے شادی کر لی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter