69
لاہور، سیشن کورٹ لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے 8 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے ملزم دلاور علی کو سزا کا حکم سنایا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بچی کو اینٹیں ماری گئیں جس سے بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔
جج صاحبہ کی جانب سے بچی کی آنکھ کا علاج سرکاری اخراجات پر کرنے کا حکم دے دیاگیا، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔
تھانہ نشتر کالونی میں 2020 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں، ملزم کے خلاف 14 گواہ پیش کئے گئے۔
عدالت کی جانب سے سرکاری گواہان کی گواہی کی روشنی میں سزا کا حکم سنایا گیا۔