یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 68 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمن کے جنوبی ساحل پر دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں ایک کشتی بحیرہ عرب میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

واقعہ صوبہ ابیان کے ضلع احور کے قریب اس وقت پیش آیا جب کشتی خراب موسم کے باعث سمندر کی موجوں کا سامنا نہ کر سکی اور الٹ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی میں 150 کے قریب افراد سوار تھے، جن میں سے 10 کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ باقی درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، تاہم شدید موسم اور سمندری لہروں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق کس ملک سے تھا اور وہ کہاں جا رہے تھے، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ غیر قانونی طور پر سفر کر رہے تھے۔ یمن کے ساحلی علاقے ماضی میں بھی انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں، جس کے باعث اس طرح کے حادثات اکثر پیش آتے ہیں۔

یاد رہے کہ یمن کے ساحلوں پر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تارکین وطن یا غیر قانونی مسافروں کی کشتیاں ڈوبنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ علاقائی تنازعات، بدامنی اور غربت کی وجہ سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک راستے اختیار کرتے ہیں، جو اکثر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter