جمعہ, 25 اپریل , 2025

50 سال میں پہلی بار 6,629 بھارتی زائرین کو ویزے جاری، دنیا بھر میں خیرمقدم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے ایک تاریخ رقم کر دی، 50 برسوں میں پہلی بار بیساکھی کے موقع پر بھارت کے 6,629 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے، جو معمول سے دوگنی تعداد ہے۔

اس خصوصی اقدام کے تحت سکھ زائرین کو ننکانہ صاحب میں واقع گرو نانک کے جنم استھان تک رسائی دی گئی، جسے دنیا بھر میں پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

latest urdu news

خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان نے مذہب کو سیاست سے الگ رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، جس سے بھارتی پنجاب میں سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سکھ رہنماؤں نے اسے ایک "انسان دوست اور تاریخی اقدام” قرار دیا۔

یہ نصف صدی کے دوران پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بھارتی یاتریوں کو بیساکھی پر زیارت کا موقع ملا، جس سے بیساکھی کا تہوار ایک بین الاقوامی حیثیت اختیار کرگیا۔

پاکستان کی طرف سے جاری کردہ یہ ریکارڈ ویزے نہ صرف خطے میں مذہبی احترام کی مثال بنے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو بھی نمایاں کرگئے۔

پاکستان نے 6,629 سکھ یاتریوں کو ویزے دے کر مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کر دی، ”دروازے کھولو، دیواریں نہیں بناؤ“ سوشل میڈیا پر یہ اسٹیٹمنٹ وائرل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی سرخیوں میں تاریخی ویزے ، نصف صدی کا پہلا موقع جیسے الفاظ نمایاں، پاکستان کا اقدام بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کے ویزوں نے سکھ زائرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter