واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں اور امریکا کی شہریت حاصل کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ نے ای بی فائیو امیگرنٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
غیر ملکی سرمایہ کار گولڈ کارڈ سے گرین کارڈ ہولڈرز جیسی مراعات حاصل کرسکیں گے۔
امریکی صدر کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہوں گے۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے 4 مغویوں کی لاشیں واپس ملنے کے بعد اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدی رہا کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے قیدیوں کی زیادہ تر تعداد غزہ کے یورپین اسپتال پہنچی ہے جہاں زخمی اور بیمار لوگوں کو طبی امداد دی جائے گی جب کہ بہت سے قیدی بسوں میں فلسطین کے مغربی کنارے بھی پہنچے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی قید سے واپس آنے والے کئی قیدیوں کی حالت کمزور تھی، کچھ کے اعضاء نہیں تھے (نکالے گئے) جب کہ کچھ کو ان کے زخموں کی شدت کی وجہ سے ایمبولینس میں غزہ منتقل کیا گیا۔