85
گجرات کے علاقے دیونا منڈی کے قریب احمد الیکٹرانکس کے سامنے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک لاپرواہ ڈمپر ٹرک نے پیچھے سے ایک چنگچی رکشہ کو ٹکر مار دی۔
حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشہ میں مدرسے کے 5 بچے سوار تھے جن کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ حادثے کے نتیجے میں تمام بچے زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی بچوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
حادثے کے وقت رکشہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کی ممکنہ وجہ ڈمپر ڈرائیور کی لاپرواہی قرار دی جا رہی ہے۔