سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اغوا، اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اغوا کیس میں ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ تین نقاب پوش اجنبیوں نے میرے شوہر کو اغوا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے اغواء کی ایف آئی آر سامنے آگئی، ایف آئی آر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض کی مدعیت میں درج کی گئی۔

latest urdu news

صدر بیرونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 803/24 درج کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کی صبح 5 بجے ہماری کالونی میں گھر کی گھنٹی بجی بجائی گئی۔ دروازہ کھولا تو پتہ چلا کہ باہر تین نقاب پوش لوگ موجود ہیں۔

مقدمے میں کہا کہ ماسک پہنے تین افراد کالے رنگ کی گاڑی میں آئے تھے اور ماسک پہنے نامعلوم افراد میرے شوہر کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی اہلیہ نے بتایا کہ بیٹے نے ماسک پہنے لوگوں کی ویڈیو بنائی تو نقاب پوشوں کیجانب سے فون چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے موبائل کو چھت پر پھینک دیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر کو نقاب پوش افراد زبردستی لے گئے۔ 14 اگست سے میرے شوہر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter