نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا یہ کہنا تھا کہ ناراضگی کے نام پر وائلنس قابل قبول نہیں ہے۔
اسلام آباد، نائب وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ ناراض نہیں ہوسکتے اور آپ اپنے مطالبات حکومت کو پیش کریں مگر ناراضگی کے نام پر وائلنس قابل قبول نہیں۔
اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار کا یہ کہنا تھا کہ کسی بھی خوشحال قوم کی بنیاد نظام تعلیم پر ہوتی ہے، تعلیم کا مطلب صرف ڈگریاں نہیں ہوتیں بلکہ تعلیم صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا نام ہے، نوجوان دستیاب تعلیم کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
اسحاق ڈار کا یہ کہنا تھا کہ نوجوان ملکی ترقی کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں، اتحاد و محبت کو فروغ دیں، انتہا پسندی کو مسترد کرکے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے بجائے مضبوط کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید یہ کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ ناراض نہیں ہوسکتے، آپ کے مطالبات ہوسکتے ہیں، اختلافات آپ کا حق ہے، آپ اپنے مطالبات حکومت کو پیش کریں مگر ناراضگی کے نام پر وائلنس اور دہشتگردی کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے ہرممکن سہولت کے لیے تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔