9
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔
وزارت کے مطابق اس تعداد میں پاکستان سے آنے والے زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جس کے بعد انڈونیشیا اور بھارت کے زائرین دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ عراق اور مصر کے زائرین چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
عمرہ کے لیے ویزا پابندیاں ختم ،کسی بھی ویزے پر عمرہ کی اجازت
رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز جون میں کیا گیا تھا اور اس دوران سعودی حکومت کی جانب سے ویزہ اور انتظامات کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے تاکہ زائرین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
