جمعہ, 25 اپریل , 2025

4سیشن ججوں کو ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج کا بنانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں 4 سیشن ججوں کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

latest urdu news

اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کو جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ طارق باجوہ، راجہ غضنفر اور تنویز شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ ہوا۔

اسکے علاوہ اجلاس میں 8سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا، سیشن جج راجہ غضنفر علی خان، سیشن جج قیصر نذیر بٹ، سیشن جج محمد اکمل خان کا نام زیر غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت دیگر ممبران کی شرکت اجلاس میں ممبر احسن بھون نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے 8 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیاگیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے ملزم دلاور علی کو سزا کا حکم سنایا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بچی کو اینٹیں ماری گئیں جس سے بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔

جج صاحبہ کی جانب سے بچی کی آنکھ کا علاج سرکاری اخراجات پر کرنے کا حکم دے دیاگیا، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter