کوئٹہ، طاقتور مون سون سسٹم بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں اثر انداز ہو رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی وجہ سے کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج میں موسلادھار بارش ہوئی اور بعض مقامات پر آج طوفانی ہوائیں چلنے کے بھی امکانات ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق طوفانی بارش اور آندھی سے نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا ہے۔
سیلابی ریلوں اور آندھی سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں جب کہ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت میں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بارش اور آندھی کی وجہ سے مکانات، دیواریں اور سولرپینلز گرنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب شدید بارش کی وجہ سے فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 مزدور زخمی ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے فیڈمیک میں بارش کی وجہ سے فیکٹری کے اندر بنے 1 کمرے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔