خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب پارٹی معاملات پر2 گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے، حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب اختلافات کا شکار ہے۔

latest urdu news

پارٹی کے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ 1 گروپ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے فرحت عباس کو تبدیل کرایا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حماد اظہر مخالف گروپ علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کروایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے پنجاب کے معاملات پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر صوبائی صدارت سے استعفیٰ دیا ہے، چوہدری اصغرگجر سے لاہور کی صدارت واپس لینے کی بھی حماد اظہرکی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں کی جانب سے گرفتار کر لیاگیا ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں سے قریبی رابطوں کی بنا پرگرفتار کیا گیا ہے۔

سابق آئی جی جیل خانہ جات 5 سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے، سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ عمران خان کے جیل جانے سے پہلے ریٹائر ہوچکے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter