یوم آزادی پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں یوم آزادی پر ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے، ٹریفک ریسپانس یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

latest urdu news

سی ٹی او عمارہ اطہر نے سماء کے نمائندے جہانگیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یوم آزادی کا جشن، قوانین کی پاسداری ہرصورت ہوگی، ٹریفک ریسپانس یونٹ ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن میں ہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا پچاس موٹرسائیکلوں پر سوار وارڈنز شہر بھر میں پٹرولنگ کریں گے، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کیا جائیگا۔
News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter