فیض حمید کے کورٹ مارشل کے اقدام نے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ کردیا ہے، رانا ثناءاللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے اقدام نے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کے اقدام نے پاک فوج کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا یہ کہنا تھا کہ فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہونگی، اسی لیے انہیں فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں، انکوائری کے عمل میں ان پوائنٹس کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو پراپرلی منیج کرکے بٹھایا گیا تھا۔

مشیر وزیراعظم پاکستان کا یہ کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں بھی فیض حمید کا ہی کردار تھا، چونکہ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں سنایا ہے، انکوائری بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہوئی ہے، لہذا ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے۔

رانا ثناءاللہ کا یہ کہنا تھا کہ متعدد ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلق کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہوں گیں، لیکن صرف ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے، یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter