پولیس وین کے قریب دستی بم حملہ، 5 افراد شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں دستی بم حملے کے باعث 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں دستی بم حملہ ہوا، حملے کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ چالو باوڑی چوک کے قریب دستی بم سے دھماکا کیا گیا، یہ دھماکہ پولیس موبائل وین کے قریب ہوا تاہم دھماکے سے پولیس کی گاڑی محفوظ رہی۔

کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام کو اہلکاروں نے فوراََ اپنے گھیرے میں لے لیا۔

کوئٹہ پولیس نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جبکہ جائے دھماکا سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں 2 بم دھماکے ہوئے تھے، گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر 2 دھماکوں کے دوران 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter