پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہیں شوہر کی جانب سے ملنے والے ہر تحفے سے بہت محبت ہے اور وہ سب ہی مجھے بہت پسند ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ ایک انٹریو میں شوہر سلیم کریم کی جانب سے اپنے سب سے پسندیدہ تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے شوہر کی جانب سے دیے گئے تمام تحائف بہت ہی زیادہ پسند ہیں اور وہ سب میرے دل کے بہت قریب ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ان کے شوہر نے جو انہیں آخری تحفہ دیا وہ ان سے کہیں کھو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ بیش قیمتی تحفہ کسی نے چوری کر لیا ہے۔ اداکارہ یہ بات کرتے ہوئے غصہ میں آگئیں اور کہنے لگیں کہ جس نے بھی یہ چوری کیا ہوگا وہ جہنم میں جائے گا۔
اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے شوہر کو ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر گما دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا بلکہ میں تو ان کی دی ہوئی ہر چیز کو بہت سنبھال کر رکھتی ہوں۔
میرے شوہر نے اب تک مجھے جتنے بھی تحائف دئیے ہیں ان میں مجھے چوڑیاں سب سے زیادہ پسند ہیں اور یہ تحفہ مجھے ہر ہفتے ملتا ہے۔