جمعہ, 25 اپریل , 2025

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات پر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

latest urdu news

دوران سماعت، بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور تفتیش میں شامل ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter