جمعہ, 25 اپریل , 2025

26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جبکہ ان کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج چودھری عامر ضیاء نے مقدمے کی سماعت کی۔

latest urdu news

بشریٰ بی بی کی جانب سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر غور کرتے ہوئے عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ انہیں شاملِ تفتیش کریں۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی جمع کرائی گئی، جو ان کے وکیل خالد یوسف چودھری نے دائر کی۔

اس موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے بیرسٹر فہد ارسلان چودھری، محمد عثمان رانا ایڈووکیٹ اور بیرسٹر منصور اعظم بھی عدالت میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter