جمعہ, 25 اپریل , 2025

26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، وفاقی وزیر قانون

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنی ذمہ داریاں نئی تعیناتی تک جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی اور آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ نئی تعیناتی تک موجودہ عہدیدار اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے۔

latest urdu news

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس عمل کو ڈیڑھ سال تک معطل رکھا تھا، لیکن اب اس معاملے میں آئینی طریقہ کار کو مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر نے چند روز قبل پارلیمانی کمیٹی کی جلد تشکیل کا مطالبہ کیا تاکہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ممکن ہو سکے۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اور نئے تقرر کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ضروری ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter