ہفتہ, 26 اپریل , 2025

26ویں آئینی ترمیم: مولانا کیساتھ ہاتھ نہیں ہوگا، فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میرا دماغ بالکل قبائلیوں کی طرح کا ہے، دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سربراہ جے یو آئی (ف) فضل الرحمان کیساتھ ہاتھ نہیں ہوگا بلکہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

latest urdu news

سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کے بعد سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ مدارس کے حوالے سے بل اور دیگر معاملات پر بات ہوئی ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار اور سیاسی دور اندیشی بہت اچھی ہے، اس وقت پاکستان میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے بہت اہم کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی اُن کا کردار اہم ہوگا۔

جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ سب کو ملکر جمہوریت کے تحت پُرامن طریقے سے آگے بڑھنے اور پاکستان کیلئے ون، ون والی صورت حال بنانی ہوگی تاکہ ہمارا ملک آگے بڑھے، سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر رہے مگر یہ دشمنی اور انتشار کی صورت میں تبدیل نہ ہو۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے 26 ویں آئینی ترمیم اور عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے بات ہوئی، مولانا کا جو کردار ہے پہلے ہم اس کو سمجھ نہیں سکے تھے مگر اب آنکھیں کھل گئی ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter