یو اے ای میں پرچم کی توہین پر 25 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یومِ پرچم کے موقع پر حکومت نے قومی پرچم کے احترام سے متعلق سخت ہدایات اور سزائیں جاری کر دی ہیں۔

latest urdu news

سرکاری اعلامیے کے مطابق، اماراتی پرچم کی توہین کرنے والوں کو 25 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ پرچم کے غلط استعمال پر 5 لاکھ درہم (تقریباً 3 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے) تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

حکام نے وضاحت کی کہ پرچم کے ڈیزائن یا رنگوں کو کیک، غباروں، کپڑوں یا کسی بھی تجارتی مواد پر استعمال کرنا توہین کے زمرے میں آئے گا۔ اسی طرح، پرچم کو اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھی قانونی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق، یہ اقدامات قومی وقار، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرچم کے احترام کو یقینی بنائیں اور اس کی حرمت کو کسی بھی طرح مجروح نہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter