جمعہ, 25 اپریل , 2025

24نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، نواز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

میاں نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیساتھ لندن سے وطن واپسی کیلئے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے پہلے مریم نواز نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

latest urdu news

ن لیگی قائد نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال پاکستان کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ ناکام ہونگے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز چند دنوں سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے اور اس متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس بار سر سے کفن باندھ کر نکلیں گے اور مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹیں گے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیاگیا ۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter