مائنز اینڈ منرلز بل صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے ناراضی کچھ اور ہے مگر غصہ مہاجرین پر اتارا جا رہا ہے، افغانستان سے کوئی مسئلہ ہے تو بات چیت کی جائے۔

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز بل کو صوبائی خودمختاری کے خلاف قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ بل صوبوں کے وسائل پر وفاق کی یکطرفہ قبضے کی کوشش ہے، جو آئین کے منافی ہے۔

latest urdu news

مولانا نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہمیں پھر میدان میں آنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان اسمبلی میں پارٹی اراکین کی جانب سے بل کی حمایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے، کیونکہ یہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات پر قانون سازی صوبوں کی رضا مندی کے بغیر نہیں ہونی چاہیے، اور ہمارے مفادات اور وسائل محفوظ ہونے چاہئیں۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے مولانا نے کہا کہ ان کی بے دخلی کا شیڈول بیٹھ کر طے کیا جائے، اور افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، اور علما کرام و سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر اسرائیل کے خلاف مارچ ہوگا، جس میں فلسطینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter