ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ، ٹرمپ نے سب سے بلند ترین اسکور حاصل کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی معائنے میں شامل ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں حیران کن اسکور حاصل کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ طبی معائنے میں ذہنی صلاحیت کا ٹیسٹ دیا جس میں انہوں نے اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔

latest urdu news

امریکی صدر کے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں حاصل کیے گئے نمبرز سے متعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین سکور ہے، کسی کو اتنے نمبر لیتے نہیں دیکھا۔

جبکہ دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فخریہ انداز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ 3 بار یہ ٹیسٹ دے چکے ہیں اور انہیں یہ ٹیسٹ دینا اچھا لگتا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی و جسمانی حالت بہترین ہے اور وہ سربراہِ مملکت کی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter