شادی کا لالچ دیکر زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، شادی کا لالچ دے کر جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا نشانہ بنانے والا ملزم لاہور میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے اطلاع دی کہ ایک شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کا اعتماد حاصل کیا، پھر تنہائی میں ملنے کے لیے بلایا اور مقامی ہوٹل میں نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی۔

latest urdu news

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم بیرونِ ملک، دبئی میں مقیم تھا اور کچھ عرصے کے لیے پاکستان آیا ہوا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد خواتین مدد حاصل کرچکی ہیں، سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق یہ پلیٹ فارم خواتین کے لیے ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد ذریعہ بن چکا ہے ، جہاں وہ 15 پر کال کر کے اپنے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مدد طلب کرسکتی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter