پولیس ٹرک پر دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ، شمس آباد کے علاقے میں پولیس کے ٹرک کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ انیس دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

latest urdu news

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلا کر جائے وقوعہ پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مستونگ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع ہے، یہ کوئٹہ کے جنوب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک اہم ضلع ہے، جو اپنے اسٹریٹجک محلِ وقوع کے باعث اکثر خبروں میں رہتا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے متحرک ہے، جو اکثر صوبے میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہوتی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter