دریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں فضائی سفر خطرناک بن گیا۔ دنیا کے سب سے ایڈوانس کہلائے جانے والے ملک میں فضائی حادثے معمول بن گئے۔

نیویارک میں جمعرات کی سہ پہر افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا، جب ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

latest urdu news

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ جیرسی سٹی کے قریب 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دریا کے دونوں کناروں سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

میئر نیویارک نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والا خاندان اسپین سے تعلق رکھتا تھا اور ممکنہ طور پر سیاحت کی غرض سے نیویارک آیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر فضا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا اور دریا میں گرنے سے قبل اس کا ملبہ فضا میں بکھرتا ہوا دیکھا گیا۔

حادثے کی اصل وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی، تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت موسم قدرے موافق تھا، تاہم فنی خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا رہا۔

یہ افسوسناک واقعہ نیویارک میں سیاحتی پروازوں کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے، اور امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں ہوائی نگرانی کے ضوابط پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter