نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکن خاتون کا پولیس افسر کیلئے پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا سندھ پولیس کی خاتون افسر کیلئے محبت بھرا پیغام جاری۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے وطن واپسی کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے محبت اور خلوص سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔

latest urdu news

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اونیجا کا کہنا تھا کہ شبانہ جیلانی نہ صرف ایک اچھی افسر ہیں بلکہ انہوں نے دورانِ قیام ان کے ساتھ بہترین مہمان نوازی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ شبانہ اور وہ ایک طرح سے کچھ عرصہ ساتھ پلی بڑھی ہوں، جس سے ان کے درمیان ایک خاص تعلق قائم ہوا۔

اونیجا نے مزید کہا کہ شبانہ کے ساتھ دیگر افسران بھی ان کی خدمت پر مامور تھے، تاہم شبانہ کا رویہ سب سے زیادہ دوستانہ اور یادگار تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شبانہ جیلانی کو نیویارک بہت پسند ہے اور اگر وہ کبھی نیویارک آئیں گی تو وہ ان سے ضرور ملاقات کریں گی۔

یاد رہے کہ اونیجا 2024 میں پاکستانی نوجوان سے محبت کے باعث امریکا سے پاکستان آئی تھیں اور یہاں چند ماہ گزارنے کے بعد رواں سال فروری کے آخر میں واپس امریکا چلی گئیں۔ ان کی نیویارک واپسی پر بنائی گئی ویڈیوز، جن میں وہ خوشی سے رقص کرتی نظر آئیں، سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اب اونیجا کا شبانہ جیلانی کے لیے یہ محبت بھرا پیغام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter