خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سراؤں کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام، پنجاب میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کیلئے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں باعزت روزگار کمائیں گے کے تحت پنجاب میں خواجہ سراؤں کیلئے باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔

latest urdu news

پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کیلئے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت تقریباََ 1600 ٹرانس جینڈر کو مختلف فنون سکھائے جائیں گے، جس میں آئی ٹی اور فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خودمختار بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ باعزت روزگار کمانے کیلئے خواجہ سراؤں کو الیکٹریکل ورک، فیشن ڈیزائنگ، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ، ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اور مناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ان کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ ان کو اسکل سکھا کر ثابت کریں گے کہ ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں ہوتا۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں، انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈرز کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter