کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق پولیس ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

شاہد رند کا کہنا تھا کہ یہ حملہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان میں قیام امن کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ تمام 7 ہائیڈرنٹس سے ٹینکر غائب ہوگئے ہیں۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس میں پانی کی فراہمی نہیں ہو رہی، جبکہ نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس سے ایمرجنسی سروسز اور اسپتالوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter