پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمت میں مزید کمی سے دیں گے، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں مزید کمی کیلیے کوششیں جارہی ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کے نرخ کم کر کے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ہر شعبے میں ریلیف ممکن ہوگا اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید کمی کی کوششیں جاری ہیں، اور اس ضمن میں حکومت متعدد آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ان کوششوں کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چند ہفتے قبل بھی عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، لیکن حکومت نے فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے پٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹ کیا اور اس کے بدلے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی تاکہ براہ راست فائدہ عوام کو مل سکے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب جبکہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی ہو رہی ہے، حکومت اس کے دیرپا اور مؤثر فائدے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تاکہ یہ ریلیف بھی عوام تک پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے میری ٹائم سیکٹر میں ہونے والی پیش رفت کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ اس شعبے کی بہتری کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس نے اہم اصلاحات پر محنت کی ہے جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter