کلرک کی نرس کیساتھ جنسی زیادتی،ملزم نے ویڈیو بھی وائر ل کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا کے علاقے بچہ کلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں محکمہ صحت کے ایک کلرک پر مڈ وائف کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق آر ایچ سی بھابھڑا میں تعینات کلرک عبد القیوم نے مبینہ طور پر مذکورہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزم مذکورہ ویڈیو کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، اور اس کے مطالبات نہ ماننے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ میلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تاہم ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter