دریائے سندھ پر کینال کسی صورت قبول نہیں، نثار کھوڑو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر کینال کسی صورت قبول نہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے حیدرآباد میں پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم نے حیدر چوک پر کالا باغ ڈیم کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس وقت کئی جماعتیں ہمارے ساتھ تھیں، اور ہم نے عزم کیا تھا کہ اس جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

latest urdu news

نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ ہمارے پانی پر قابض ہونا چاہتے ہیں، کیا حکومت کو معلوم نہیں کہ دریا خشک ہو چکے ہیں؟ فصل کاشت کرنے کا وقت آ چکا ہے مگر پانی دستیاب نہیں۔ پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف تحریک چلا کر اسے روک دیا تھا، اور اب کینال کی تعمیر بھی نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس وقت غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔ سندھ کے ہر ضلع میں عوام سڑکوں پر نکلے، احتجاج کیا اور واضح پیغام دیا کہ کینال کسی صورت قبول نہیں۔ یہ احتجاج صرف ایک بار نہیں ہوگا بلکہ مسلسل جاری رہے گا، آج کے بعد میں کارکنان سے کہتا ہوں کہ ہر تحصیل میں نکل کر آواز بلند کریں۔ ہم نے وزارتیں لینے کے بجائے جمہوریت کے استحکام کے لیے ساتھ دیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر کوئی کینال بنانے پر بضد ہے تو ہم بھی اپنی ضد پر قائم ہیں کہ یہ منصوبہ کسی صورت مکمل نہیں ہونے دیں گے،4 اپریل کے بعد بلاول بھٹو کسی بھی دن حیدرآباد آئیں گے، پھر میرپورخاص، کراچی اور دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے، جس طرح ہم ووٹ کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، اسی طرح پانی کے حق کے لیے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter