پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چوہدری کو قانونی ٹیم سے الگ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جہاں پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔
معلومات کے مطابق، عمران خان نے فیصل چوہدری کو قانونی ٹیم سے علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد انہیں پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری سے تمام قانونی امور اور مقدمات کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران مشعال یوسفزئی سے متعلق گفتگو ہوئی، اور بشریٰ بی بی نے ہدایت دی کہ انہیں اگلی ملاقات میں شامل کیا جائے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کی وزیراعلیٰ رمضان کے دوران بھی سخت طرزِ عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔