23 سال کی عمر میں کم عمر ترین پنشنر مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو، روس کے ایک نوجوان نے صرف 23 سال کی عمر میں ریٹائر ہو کر ملک کا سب سے کم عمر پنشنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈونٹسک سے تعلق رکھنے والے پاویل اسٹیپچینکو 16 سال کی عمر میں روس کی وزارت داخلی امور کے تعلیمی ادارے میں بطور طالبعلم داخل ہوا اور محض 23 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ حاصل کرلی، جس کے ساتھ وہ مکمل پنشن کا حقدار بھی بن گیا۔

latest urdu news

روایتی طور پر ریٹائرمنٹ کا تصور بڑھاپے سے جڑا ہوتا ہے، لیکن آج کل کے نوجوان بہترین زندگی گزارنے کے لیے جلد ریٹائر ہونے کا خواب دیکھتے ہیں، جو عام طور پر 40 سال یا اس کے بعد ممکن ہوتا ہے۔ تاہم، پاویل اسٹیپچینکو وہ خوش قسمت نوجوان ہے جو یہ کارنامہ 23 سال کی عمر میں ہی انجام دینے میں کامیاب ہو گیا۔

پاویل نے5 سالہ تعلیمی کیریئر مکمل کرنے کے بعد وزارت داخلی امور کے علاقائی شعبے میں ملازمت شروع کی۔ تاہم، اس نے ایک خصوصی قانونی شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال کے اندر ہی اپنی ریٹائرمنٹ حاصل کرلی۔

یہ قانون مارشل لاء کے دوران ہر کام کے مہینے کو 3 ماہ کے برابر شمار کرتا ہے، جس کے تحت اس نے نومبر 2023 میں ریٹائرمنٹ کی درخواست دی، جو قبول کر لی گئی اور یوں وہ مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائر ہونے والا روس کا سب سے کم عمر فرد بن گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter