52
ٹوبہ ٹیک سنگھ،عدالت نے 22 سالہ ماریہ بی بی کے قتل کیس میں سگے باپ اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے والد محمد فیصل اور بھائی عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود مقتولہ کے دوسرے بھائی محمد شہباز، جو ویڈیو بنانے میں ملوث تھا، اور ماریہ بی بی کی بھاوج سمیرا بی بی کو عدالت نے بری کر دیا۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان،خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں آج کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق کل جنوبی وزیرستان کے علاقے عزیز آباد، سرویکئی، جنڈولہ، اسمان منزہ، مکین، لدھا، مولے خان سرائے، بی بی بی رغزئی، بروند، سراروغہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔