ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر دھمکی کا بھرپور جواب دے گا، سربراہ پاسداران انقلاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اگر کسی نے دھمکانے کی کوشش کی تو فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حوثی یمن کی نمائندہ حکومت ہیں اور اپنے فوجی آپریشنز کے فیصلے خودمختاری سے کرتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، لیکن دشمن اب بھی گمراہ ہے اور تاریخ سے سبق سیکھنے میں ناکام رہا ہے۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں ملک میں بے روزگار افراد کے اعداد و شمار پیش کیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا ، جہاں وقفہ سوالات کے دوران وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ 2021 کے بعد بے روزگاری کی درست شرح جانچنے کے لیے کوئی نیا سروے نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter