حکومت پنجاب کا غیرمسلم شہریوں کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور: حکومت پنجاب نے غیرمسلم شہریوں کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کو 15 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

latest urdu news

مذہبی تہواروں کی تفصیل

مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار منائے جائیں گے، جن میں شامل ہیں:

  •  ہولی (13-14 مارچ) – ہندو برادری
  •  خالصہ جنم دن اور وساکھی (14 اپریل) – سکھ برادری
  •  ایسٹر (20 اپریل) – مسیحی برادری

وزیر برائے اقلیتی امور، سردار رمیش اروڑہ نے اعلان کیا کہ مستحق مسیحی، سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے مذہبی تہواروں کو بہتر انداز میں منا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter