ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت شہر کے داخلی راستوں کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی داخلی گزرگاہوں کو مزید خوبصورت اور نمایاں بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے بابِ گجرات کی تزئین و آرائش کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ داخلی راستہ شہر کی پہچان ہے، جسے جدید طرز پر بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین چوک فلائی اوور کی بحالی اور مرمت کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تفریحی مقامات قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں جی ٹی روڈ کے داخلی راستے پر یادگاروں اور خوبصورت ماڈلز کی تنصیب پر بھی غور کیا گیا، تاکہ شہر میں داخل ہونے والے افراد کو ایک خوشگوار اور خوبصورت منظر پیش کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال جدید طبی تربیت کا مرکز بن گیا، ڈپٹی کمشنر گجرات

انہوں نے مزید کہا کہ شہری خوبصورتی کے ان منصوبوں میں عوامی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ گجرات کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جا سکے۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے مختلف تجاویز پیش کیں اور منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی مشاورت سے ان منصوبوں کو عملی شکل دیں اور مقررہ مدت میں کام مکمل کیا جائے، تاکہ شہر کے داخلی راستے مزید خوبصورت اور منظم نظر آئیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter