بنگلورو میں گودام سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو، بھارت میں چوروں نے ایک گودام سے قیمتی انسانی بال چرا لیے، جن کی مالیت 90 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 28 فروری کو بنگلورو شہر میں پیش آیا، جہاں چھ چوروں نے مل کر گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے انسانی بال چرا لیے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق یہ بال چین، ہانگ کانگ اور برما کو برآمد کیے جانے تھے، جہاں انہیں وگ بنانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ واقعے سے چند روز قبل ایک چینی خریدار نے گودام کا دورہ بھی کیا تھا، جو ممکنہ طور پر ان بالوں کی خریداری میں دلچسپی رکھتا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج کی مدد سے چوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter