کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سی کو مبارکباد پیش کی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا تسلیم کرتی ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراہا، ان کا بیان پاکستان دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں اور شدت پسند عناصر پاک فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم نوجوان، بزرگ اور عوام مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو صنعتوں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم خود منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور اس حوالے سے ہر ماہ جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
شہباز شریف نے ہدایت دی کہ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مہارت دینے کے لیے مقامی صنعتوں سے مربوط روابط قائم کیے جائیں، جبکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر درکار مہارتوں کا جامع ڈیٹا بیس تیار کیا جائے۔