بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمانی سے ہٹا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو اپنے ترجمان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمانی سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ چار نئے فوکل پرسنز مقرر کر دیے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ نامزد فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔

تابش فاروق کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت شریک تھی، اور اسی موقع پر بشریٰ بی بی نے واضح کیا کہ اب مشعال یوسفزئی ان کی نمائندگی نہیں کریں گی۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں سابق صوبائی وزیر مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات کی سماعت کی، جن میں دونوں ملزمان نامزد ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter