114
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے قریب ایک نجی بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
بس حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی تھی اور اس میں کل 42 مسافر سوار تھے۔
حادثہ جمعہ کی صبح چِنّا ٹیکور گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے، جس کے باعث اموات کی تعداد زیادہ ہوئی۔
یوگنڈا میں ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 63 افراد جاں بحق
مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی، جبکہ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں۔ حکام نے بتایا کہ اموات میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔
