ضلع کرم میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 11 افراد جا ں بحق ہوگئے۔
ضلع کرم، خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں 2 گروپس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کرم میں پہلے بھی متعدد بار قبائلی تصادم میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے اور زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والی کشتی میں سوار وزیر آباد کے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔