جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل کمپلیکس سینٹرل جیل میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ساحر حسن خان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا، جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا گیا تھا اور مزید تفتیش کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر ساحر حسن نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی حقیقت ہے وہ عدالت میں ثابت ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف اب تک صرف الزامات ہیں۔