62
منگووال میں ڈاکوؤں کا وار، مویشی بیوپاریوں سے 28 لاکھ کی لوٹ مار
گجرات (تھانہ منگووال): سرگودھا روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مویشی بیوپاریوں سے 28 لاکھ 5 ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیے۔
تفصیلات کے مطابق، بیوپاریوں کی ٹیم (نوید رحمانی، امجد رحمانی، سلیم رحمانی، شبیر رحمانی، محسن انصاری، حسنین انصاری، ندیم انصاری، نثار بھٹی) علی الصبح خوشاب مویشی منڈی کے لیے روانہ تھی کہ راستے میں ڈاکوؤں نے شہ زور مزدہ ٹرک کے ٹائر پر فائرنگ کر کے اسے روکا اور مسافروں کو یرغمال بنا کر نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ منگووال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔