سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے سخت ہدایات، سعودی سول ایوی ایشن کا مراسلہ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات، سعودی سول ایوی ایشن نے مراسلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد: سعودی عرب جانے والے مسافروں کو نئی سخت ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، جس کے تحت پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن (گاکا) کی جانب سے جاری مراسلے میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

latest urdu news

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق، سعودی عرب کا سفر کرنے والے مسافروں کو کم از کم چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، تاہم یہ ویکسین چھ ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ شرط تمام اقسام کے مسافروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ عمرہ ویزے، سیاحتی ویزے یا اقامہ پر سفر کر رہے ہوں۔

ترجمان کے مطابق، وہ مسافر جو سعودی عرب میں 12 گھنٹے سے کم وقت کے لیے ٹرانزٹ کریں گے، انہیں ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر کسی سرکاری یا نجی اسپتال کی مہر ہونا ضروری ہے۔ ایئرپورٹ پر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ لائیں، بصورتِ دیگر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ہدایات تمام ایئرپورٹس اور ایئرلائنز پر لاگو ہوں گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter